چنتامنی:9 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز) محکمہ صحت عام تعلقہ افسر ڈاکٹر رام چندرہ ریڈی نے آج ایک آخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خسرہ کے ٹیکہ سے بچوں کو ہرگیز نقصان نہیں ہوگا چند شرپسند افراد انجیکشن کے تعلق سے واٹس اپ فیس بک سے غلط افواہ پھیلا رہے ہیں والدین اس طرح کے غلط باتوں پر کان نہ دھریں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کے کوئی ذیلی اثرات نہیں ہیں اس ٹیکہ کے بعدبعض اسکولی طلبہ کے اسپتال میں داخل کروانے کی افواہوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیکہ اندازی مرکزی حکومت کی مہم کا حصہ ہے تاکہ 2020تک روبیلا نامی خسرہ کا خاتمہ کیا جاسکے اور اس سے بچوں کی صحت کوکوئی نقصان نہیں ہوگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین ہفتے طویل ٹیکہ اندازی کی مہم کے دوران پہلے ہفتہ میں اسکولس کااحاطہ کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ دو ہفتوں کے دوران آنگن واڑی مراکز مواضعات اور ہیلتھ سنٹرس میں یہ مہم چلائی جائے گی گزشتہ روز واٹس اپ اور فیس بک سے غلط افواہیں تیزی سے پھیلیں جس کے بعد والدین پریشان حال والدین اسکولس پہنچے اور اپنے بچوں کو اس خدشہ کے تحت لیکر چلے گئے کہ ان کو ٹیکہ دیا جائے گا اور چند احباب یہ بھی افواہ پھیلا دئیے ہیں کہ یہ انجیکشن صرف مسلم بچوں کو دیا جارہا ہے یہ بھی بات بالکل جھوٹی ہے ہر طبقہ کے بچیں کو یہ ٹیکہ لگوایا جارہا ہے ۔